حرمت رسولﷺ میں خواتین کی ذمہ داریاں اور کردار
Loading...
Date
2015
Authors
Journal Title
Journal ISSN
Volume Title
Publisher
UNIVERSITY OF MANAGEMENT AND TECHNOLOGY
Abstract
اللہ جل جلالَہُ کے آخری رسول ﷺ اور محبوب حضرت محمد ﷺ کی سرپا محسن و کمالات ذات سے اس دنیا و مافیھا حتی کی اپنی جان سے بھی زیادہ والہانہ محبت و عقیدت رکھنے کا مسئلہ اہل ایمان میں کبھی مختلف فیہ نہیں رہا۔ نبی ﷺ سے محبت ہر مسلمان کے دل میں پیدائش سے ہی پیوست اور رچی بسی ہے۔ اور نبی کریم ﷺ سے والہانہ محبت کے وجوب پر امت مسلمہ کےتمام مکاتبِ فکر کے علمائ و مشائخ متفق ہیں۔ نبی کریم ﷺ وہ واحد حبیب ہیں جن کے چاہنے والے ان کے دیگر چاہنے والوں سے ایک دوسرے سے عداوت و بغض نہیں رکھتے۔
نبی ﷺ کی ذات پر صرف مسلم اُمہ ہی نہیں اغیار بھی اپنی زبان قلم سے گواہی دینے سے رک نہ سکے۔ ہر دن سورج ان کے فضل و کرم کا نیا جلوہ لے کر طلوہ ہو تا ہے۔ کرہ ارض کا کوئی گوشہ ایسا نہیں جہاں ان کے ذکر کی صدائیں بلند نہ ہوتی ہوں۔
محبوب خدا سے محبت کرنے والی نگاہیں ان کے تصور میں محوِ انتظار رہتی ہیں۔ اور کیوں نہ رہیں۔ خالقِ کائنات نے صورت و سیرت میں اُنہیں منتخب برگزیدہ ہستیوں پر بھی فضیلت دی ہے۔
Description
Supervisor: Dr. Muhammad Tahir Mustafa
Keywords
MS Thesis, حرمت رسول, خواتین کی ذمہ داریاں اور کردار