پاکستان میں توہینِ رسالت کے منتخب واقعات اسباب،اثرات اور سدباب

Loading...
Thumbnail Image
Date
2014
Journal Title
Journal ISSN
Volume Title
Publisher
University of Management and Technology Lahore
Abstract
رسول کریم ﷺ کی عزت،عفت، عظمت اور حرمت ایمان کا جز وِلاینفک ہے اور حبِرسول ﷺ ایمانیات میں سے ہے اور آپ کی شانِ مبارک پر حملہ اسلام پر حملہ ہے ۔نبی کریم ﷺ کی توہین کرنے والے کی سز ا قتل کے حوالے سے کتبِ احادیث اورتاریخ وسیرت میں بے شمار واقعات موجود ہیں ۔او راسلامی تاریخ میں کئی ایسے واقعا ت موجو د ہیں کہ جب بھی کسی نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کیا تو اہل ایمان نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے گستاخِ رسول کو کیفر کردار تک پہنچایا ۔ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ جہاں ہر دور ہر عہد میں اس محبوبِ کائنات کے چاہنے والے عقیدت و محبت کے چراغ جلا تے رہے ہیں وہاں ان سے بغض اور دین اسلام سے عداوت رکھنے والے بیمار ذہن ان کی شان میں زبانِ طعن بھی دراز کر تے رہےہیں ۔ مگر اللہ کا روشن کیا ہوا نور وہ کبھی بجھا نہیں سکتے۔ انگریز نے اپنے مفادات حاصل کرنے کے لےے مسلمانوں کے تن سے روحِ محمد ﷺ نکال دینے کی سازش اور رسول اکرمﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخیوں کا مذموم سلسلہ شروع کر دیا۔ عصرِ حاضر میں ان بڑھتی ہوئی سازشوں کا تقاضا ہے کہ مسلمانوں میں فروغِ عشقِ رسول ﷺ کی تحریک زور دار اور پُر عزم طریقے سے شروع کی جائے۔ میری یہ کوشش اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ میری اس حقیر سی کوشش کو قبول فرما ئے اور بحیثیت مسلم ہمیں اس بات کی توفیق دے کہ ہم اپنی اگلی نسل میں نبی کریم ﷺ کی محبت کا شرارہ بھڑکانے میں کامیاب ہو جائیں تاکہ وہ امت جو ناموسِ رسالت ﷺ اور دین الٰہی کی امین ہے اس امانت کا صحیح حق ادا کر سکے اور قیامت کے دن ہم نبی ﷺ کی محبت و شفاعت کے حقدار بن سکیں۔ اسمقالےکیتیاریمیںمندرجہذیلاسلوباختیارکیاگیا ہے ۔ 1-مقالہ میں آنے والے حوالہ جات کے لئے عمومی اشارات درج ذیل طریقے پرہیں:۔  متن میں جہاں قرآن حکیم کی آیات آئیں ہیں اُن کا حوالہ یوں ہے، مثلا ً:۔ سورت کا نام/ آیت کا نمبر  اِس کے علاوہ تحریر میں جن کتب کا حوالہ بار بار آیا ہے اُن کا کتب کا پہلی بار مکمل دیا گیا ہے:۔ مصنف یا مؤ لف کا نام/ کتاب کا نام / اشاعتی ادارے کا نام/ مقام اشاعت/ سن اشاعت(جو معلوم ہو سکے)/ جلد نمبر (اگر کتاب کئی جلدوں میں ہو)/ صفحہ نمبر بعد ازاں اِنہی کتابوں کا حوالہ مختصراً ہے ، مثلا ً :۔ کتاب کانام/ صفحہ نمبر/ جلد نمبر (اگر کتاب کئی جلدوں میں ہو)  اگر دو یا دو سے زائد مصنفینیا مؤ لفیننے ایک نام پر اپنی کتب کو تصنیف یا تألیف کیا ہو تو پھر اُن کتب کا حوالہ پہلی مرتبہ مذکورہ بالا طریقے سے مکمل اور دوسری مرتبہ یوں دیا گیا ہے:۔ مصنف یا مؤ لف کا نام/ کتاب کا نام/) صفحہ نمبر /جلد نمبر (اگر کتاب کئی جلدوں میں ہو 3-موادکےحصولکےلئےنجیوپبلکلائبریریوں،انٹرنیٹ،علمیجرائدورسائلسےاستفادہکیاگیا ہے۔ 4-اہمضروریمعلوماتکوحاشیہمیںپیشکیاگیا ہے۔ 5-آخرمیںمصادرومراجعکیفہرستہے۔ 6-حوالہجاتاورحواشیصفحہکےنیچےہیں ۔
Description
Supervised By: اکٹر محمد طاہر مصطفےٰ
Keywords
ناموسِ رسالت
Citation